آئی ایم ایف کو لکھا جائے گا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا، عمران خان

0
12K

آئی ایم ایف کو لکھا جانے والا خط میں نے ڈکٹیٹ کروایا اُس کو غداری قرار دیا جارہا ہے، تمام معیشت دان یہ کہتے ہیں کہ وسائل پیدا کیے بغیر قرض پر ملک نہیں چل سکتا۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو
راولپنڈی  پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا ہے کہ میں جیل سے کوئی بھی چیز لکھ کر باہر نہیں بھیج سکتا، آئی ایم ایف کو لکھا جانے والا خط میں نے ڈکٹیٹ کروایا ہے، اُس کو غداری قرار دیا جارہا ہے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط میں یہی لکھا جائے گا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا، تمام معیشت دان یہ کہتے ہیں کہ وسائل پیدا کیے بغیر قرض پر ملک نہیں چل سکتا، خط ڈکٹیٹ کروانے کے بعد سے اب تک پارٹی رہنماؤں سے ملاقات نہیں ہوئی، آج پارٹی رہنماؤں سے ملاقات ہوگی، جس کے بعد خط کے بارے میں علم ہوگا، پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد آج آئی ایم ایف کو خط بھیج دیا جائے گا۔
عمران خان کہتے ہیں کہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو ختم کرنے کی پوری کوشش کی گئی، پارٹی کو ختم کرنے کیلئے 9 مئی کا استعمال کیا گیا، عوامی مینڈیٹ سے بڑی کوئی چوری نہیں ہو سکتی، انہوں نے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا ہے، ساری قوم کہہ رہی ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے 20 نشستوں والے کو وزیراعظم بنایا جا رہا ہے، شریف خاندان کا جنازہ نکل گیا ہے، اسی لیے الیکشن کمیشن انتخابات کے بعد بھی دھاندھلی میں مصروف ہے، الیکشن کمیشن سے کوئی امید نہیں ہے، چیف الیکشن کمشنر نے ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی، چیف الیکشن کمشنر کا استعفیٰ ضرور بنتا ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم ن لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے خلاف ہیں جنہیں دھاندلی کرکے جتوایا گیا، اس لیے صرف دھاندلی کرکے ہرائی جانے والی جماعتوں کو اکٹھا کر رہے ہیں، ان پارٹیوں اور عوام کے ساتھ مل کر ملک بھر میں احتجاج کریں گے، صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلا کر بالکل ٹھیک کیا ہے کیوں کہ ہماری پارٹی جیتی ہوئی ہے مگر مخصوص نشستیں نہیں دی جا رہیں، ظلم سے پارٹی ختم نہیں ہوئی بلکہ وہ سب سے مضبوط جماعت بن گئی، ہفتے کے دن دوبارہ احتجاج کی کال دینے جارہے ہیں

Search
Categories
Read More
News & Politics
نگران وزیراعظم نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے پھر صدرمملکت کو ایڈوائس بھجوا دی
صدرمملکت آئین میں درج ڈیڈلائن کے مطابق جلد از جلد اجلاس بلوائیں۔ صدر کے اجلاس نہ بلانے متبادل...
By Beep Pakistan 2024-02-27 14:32:16 0 12K
News & Politics
Petroleum Prices in Pakistan Today
Petroleum Type Old Price New Price Difference Petrol PKR 272.89 PKR...
By Beep Pakistan 2024-02-27 14:18:30 0 12K
Shopping
ZTE Blade V50 detailed specifications
Build OS Android 13 OS   Dimensions 165 x 76.1 x 8.3 mm   Weight...
By Mobile 2024-04-19 18:58:01 0 11K
News & Politics
Which mobile apps and services are used to bet in India
India is about to become the most populous place on our planet, overtaking China. It is not...
By Sonnick84 Sonnick84 2024-04-04 13:46:54 0 11K
News & Politics
آئی ایم ایف کو لکھا جائے گا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا، عمران خان
آئی ایم ایف کو لکھا جانے والا خط میں نے ڈکٹیٹ کروایا اُس کو غداری قرار دیا جارہا ہے، تمام معیشت...
By Beep Pakistan 2024-02-27 14:34:35 0 12K